شمالی بھارت

خالصتان حامی امرت پال سنگھ ڈرامائی تعاقب کے بعد گرفتار، پنجاب میں الرٹ، انٹرنیٹ بند

پولیس امرت پال کو پکڑ کر کسی نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔ اس سے پہلے، پولیس نے امرت پال کے چھ ساتھیوں کو اس کے قافلے سے اس وقت پکڑ لیا جب وہ جالندھر کے شاہ کوٹ کی طرف بڑھ رہے تھے۔

چنڈی گڑھ: ’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے سربراہ اور پنجاب میں خالصتان کے مہم چھیڑنے والے امرت پال سنگھ کو ہفتہ کو جالندھر ضلع کے نکودر کے قریب اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پولیس کے تعاقب سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
مفرور امرت پال سنگھ نے ویڈیو جاری کیا
لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا موضوع ہندوستان خالصتان ہوگا: سنجے راؤت
صوبہ پنجاب میں پاکستان کے رمیش سنگھ اروڑہ پہلے سکھ وزیر
بھارت بند، پنجاب میں بسیں سڑکوں سے غائب
ارشدیپ سنگھ نے زیادہ رن دینے کا ورلڈریکارڈ بنالیا

ذرائع نے بتایا کہ پولیس امرت پال کو پکڑ کر کسی نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔ اس سے پہلے، پولیس نے امرت پال کے چھ ساتھیوں کو اس کے قافلے سے اس وقت پکڑ لیا جب وہ جالندھر کے شاہ کوٹ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ اس دوران امرت پال وہاں سے کار میں فرار ہو گیا۔

اس دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے انٹرنیٹ خدمات 24 گھنٹے کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔ جالندھر اور آس پاس کے علاقوں میں 18 مارچ کی دوپہر 12 بجے سے 19 مارچ کی دوپہر 12 بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گی۔ موبائل فون پر چلنے والی ڈونگل سروسز پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

تاہم، اس مدت کے دوران بینکنگ اور ریچارج خدمات جاری رہیں گی۔ انتظامیہ نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پوری ریاست میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولس نے امرت پال کو جالندھر کے مہت پور کے بلند پور گوردوارہ سے گرفتار کیا۔ وہ اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ پیچھا کررہی پولیس کو چکمہ دے کر روپوش ہو گیا تھا۔

امرت پال کی گرفتاری کے بعد اس کے جلو پور کھیڑا گاؤں کو سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں بڑی تعداد میں نیم فوجی دستے اور پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ کسی بھی گڑبڑ کے پیش نظر اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو بھی الرٹ موڈ پر رکھا ہے۔ (امرت پال سنگھ کون ہے؟)

آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں پولیس نے کہا کہ تمام لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ صرف امن و امان کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پولیس نے لوگوں سے فرضی اطلاعات شیئر نہ کرنے اور خوف کا ماحول نہ بنانے کی اپیل کی ۔

بتایا جا رہا ہے کہ امرت پال کی گرفتاری کے بعد ریاستی حکومت مسلسل مرکزی حکومت سے رابطے میں ہے۔ پولیس نے امرت پال کی گرفتاری کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو بھی مطلع کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ بھی مکمل معلومات شیئر کی گئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں امرت پال، اس کے ساتھیوں اور حامیوں پر شکنجہ کسا جا سکتا ہے۔

امرت پال کی گرفتاری سے پہلے پنجاب پولیس اس کا پیچھا کر رہی تھی، اس کے ساتھیوں نے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کئے۔ ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح امرت پال کے کچھ ساتھی پولیس کی کارروائی سے بچنے کے لیے گندم کے کھیت میں بھاگ رہے ہیں۔

ان کے علاوہ کچھ ساتھی الگ گاڑیوں میں اور امرت پال دیگر گاڑی میں فرار ہوگئے۔ ویڈیو میں ان کا ایک ساتھی لوگوں سے جمع ہونے کی اپیل کر رہا ہے۔

امرت پال کی گرفتاری پر عام آدمی پارٹی (آپ) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ریاست کی بھگونت مان حکومت امن و امان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مان حکومت نظام کو موثر بنا رہی ہے۔ پنجاب پولیس اس معاملے پر باضابطہ بیان جاری کرے گی۔ فی الحال کارروائی جاری ہے۔

a3w
a3w