حیدرآباد

حیدرآباد: قواعد کی خلاف ورزی۔ 9پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کی خلاف مقدمہ درج

گزشتہ تین دنوں سے پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے دستاویزات کی جانچ کی مہم جاری ہے۔ سڑکوں پر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلنے والی بسوں کی نشاندہی کے لئے یہ خصوصی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے کرنول ضلع میں حال ہی میں پیش آئے خوفناک بس حادثہ میں 19 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد تلنگانہ بھر میں آر ٹی اے حکام ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حضرت مظہر الدین چشتی القادری رحمہ اللہ کے 54ویں عرس کی تقاریب اختتام پذیر—ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
پروفیسر محمد مسعود احمد کا دورہ قطر، بحرین و سعودی عرب


گزشتہ تین دنوں سے پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے دستاویزات کی جانچ کی مہم جاری ہے۔ سڑکوں پر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلنے والی بسوں کی نشاندہی کے لئے یہ خصوصی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔


حیدرآباد کے ونستھلی پورم علاقہ میں پیر کوآر ٹی اے حکام نے چلائی گئی اس مہم کے دوران بغیر اجازت اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلنے والی 9 پرائیویٹ بسوں کے مالکین کے خلاف مقدمات درج کئے۔ خاص طور پر بغیر منظوری کے سلیپر کوچ کے طور پر چلائی جا رہی ایک بس کو ضبط کرلیاگیا۔

حکام نے بسوں کے دستاویزات، انشورنس اور تکنیکی حالت کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔


کرنول حادثہ کے بعد مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے آر ٹی اے حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ساتھ ہی مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف لائسنس یافتہ بسوں میں ہی سفر کریں تاکہ ان کی جان محفوظ رہے۔