حیدرآباد

حیدرآباد میں 63 پولیس انسپکٹروں کا اچانک تبادلہ

ان احکامات کے مطابق اسپیشل برانچ میں خدمات انجام دینے والے کئی عہدیداروں کو مختلف پولیس اسٹیشنوں میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر کے طور پر نئی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس میں انتظامی بنیادوں پر بڑے پیمانہ پر رد و بدل کرتے ہوئے 63 انسپکٹروں کے اچانک تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تربیت، تفریح اور تخلیق کا حسین امتزاج،عیدگاہ اجالے شاہ سعیدآباد پر سی آئی او کے رنگا رنگ چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
ماہ رمضان المبارک کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے!، گیمس اور غیر ضروری ایپس(Apps) کواَن انسٹال کریں: مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی
نمائش کلب میں زندہ دلان حیدرآباد کی محفلِ لطیفہ گوئی، “خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں” کا پیغام عام
مسجد نمرہ میں مدرسہ اسلامیہ عثمان اعظم العلوم کا باوقار جلسۂ دستاربندی و عطائے اسناد

حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر نے اس سلسلہ میں احکام جاری کئے اور ہدایت دی ہے کہ یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔


ان احکامات کے مطابق اسپیشل برانچ میں خدمات انجام دینے والے کئی عہدیداروں کو مختلف پولیس اسٹیشنوں میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر کے طور پر نئی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ٹاسک فورس، ٹریفک برانچ، سائبر کرائم، سی سی ایس، آئی ٹی سیل، بھروسہ سنٹر، شی ٹیم ، جووینائل بیورو اور پی سی آر زونس میں بھی نئے انسپکٹروں کا تعین کیا گیا ہے۔


پولیس کمشنر کے دفتر میں ویٹنگ لسٹ میں موجود عہدیداروں کو بھی مختلف اہم شعبوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

ان احکامات میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ عہدیدارفوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقامات پر چارج سنبھالیں۔ اسے سٹی پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور انتظامی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔