حیدرآباد

تلنگانہ کے 8اضلاع میں درجہ حرارت 44 ڈگری درج

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران ریاست کے کئی مقامات میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ریاست کے 18 اضلاع میں درجہ حرارت 41 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران ریاست کے کئی مقامات میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ریاست کے 18 اضلاع میں درجہ حرارت 41 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

8 اضلاع میں درجہ حرارت 44 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

نرمل ضلع کے دستورآباد میں اعظم ترین 44.8 ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔

نلگنڈہ ضلع کے کٹم گور،کومرم بھیم آصف آباد کے جموگلا میں 42.8 ڈگری،پداپلی ضلع کے ایسالاتکلا پلی، کھمم ضلع کے نیلاکنٹاپلی میں 44.4 ڈگری،جگتیال ضلع کے گودور میں 44.3 ڈگری سلسیس درج کیاگیا ۔

اسی طرح سوریہ پیٹ ضلع کے حضورنگر میں درجہ حرارت 44 ڈگری،عادل آباد اربن میں درجہ حرارت 43.6 ڈگری،عادل آباد ضلع کے ارلی ٹی، منچریال ضلع کے کوٹاپور میں اعظم ترین درجہ حرارت 43.4 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

آئندہ تین دنوں کے دوران شدید گرمی کے پیش قیاسی کے پیش نظر عہدیداروں نے نرمل ضلع کیلئے آرینج الرٹ جاری کردیا ہے۔

تمام اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 23 تا 25 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

اسی دوران ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران کئی مقامات پر درجہ حرارت میں معمول سے دو ڈگری زائد درج کیاجائے گا۔

عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ چوکس رہے۔محکمہ نے کہاکہ اس ماہ کی 19تاریخ کے بعد تلنگانہ کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

ذریعہ
یواین آئی