حیدرآباد
جائیداد ٹیکس جرمانہ میں 90 فیصد رعایت کی تجویز
مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ سابق میں بھی یکمشت ٹیکس کی ادائیگی پر جرمانہ کی رقم پر 90 فیصد رعایت دی گئی تھی اور صرف 10 فیصد جرمانہ وصول کیا گیا۔
حیدرآباد: کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے جائیداد ٹیکس بقایات کی وصولی کے لئے یکمشت ٹیکس ادائیگی پر 90 فیصد جرمانہ کی رقم کو معاف کرنے کے لئے ریاستی حکومت کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے تجویز پیش کی ہے۔
مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ سابق میں بھی یکمشت ٹیکس کی ادائیگی پر جرمانہ کی رقم پر 90 فیصد رعایت دی گئی تھی اور صرف 10 فیصد جرمانہ وصول کیا گیا۔
اب جبکہ جی ایچ ایم سی کی مالی حالت بہت کمزور ہے۔ توقع ہے کہ حکومت ان کی اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے منظوری دے گی۔
اس دوران بتایا گیا ہے کہ جی ایچ ایم سی 4 لاکھ 95 ہزار 628 عمارتوں اور مکانات سے جملہ 1887.59 کروڑ روپے ٹیکس وصول شدنی ہے‘ جبکہ جرمانہ کے ساتھ یہ رقم بڑھ کر 4522.18 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔