تلنگانہ

کالیشورم پراجکٹ کے نام پر بدعنوانی، کے سی آر کا جیل جانا یقینی: جیون ریڈی

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر و رکن قانون ساز کونسل جیون ریڈی نے کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کالیشورم پراجکٹ کے نام پر بدعنوانی کی ہے اور ان کا جیل جانا یقینی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر و رکن قانون ساز کونسل جیون ریڈی نے کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کالیشورم پراجکٹ کے نام پر بدعنوانی کی ہے اور ان کا جیل جانا یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد وہ کالیشورم پروجیکٹ کی بدعنوانی کی جانچ برسرخدمت جج سے کروائیں گے۔

جیون ریڈی نے جگتیال کے اندرا بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں 38 ہزار کروڑ سے دریائے گوداوری سے پانی کولفٹ کروانے کیلئے پرانہیتا۔

چیوڑلہ پراجکٹ شروع کیاگیا تھا تاہم بی آرایس حکومت نے اس کا نام تبدیل کرتے ہوئے کالیشورم پراجکٹ رکھ دیا۔ ساتھ ہی اس کے ڈیزائن میں دوبارہ تبدیلی کی گئی اور اس کی لاگت میں اضافہ کرتے ہوئے 120کروڑکردیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجیکٹ کے میڈی گڈا بیریج کے پُل کو نقصان پہنچا۔اس کی صورتحال سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔انہوں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو پمپ کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جو پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ مرکزی حکومت کالیشورم پروجیکٹ کی بدعنوانی کی تحقیقات کیوں نہیں کر رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پروجیکٹ کے سلسلہ میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور بی جے پی میں ساز باز ہوئی ہے۔