آندھراپردیش

چندرابابو کی بیوی بھونیشوری کی یاترا جاری

تلگودیشم سربراہ چندرابابو کی اہلیہ نارا بھونیشوری نے اپنی یاترا جاری رکھی۔اس یاترا کے دوران انہوں نے اُن تلگودیشم لیڈروں اور کارکنوں کے ارکان خاندان سے ملاقات کی جن کی چندرابابو کی گرفتاری کے صدمہ سے موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلگودیشم سربراہ چندرابابو کی اہلیہ نارا بھونیشوری نے اپنی یاترا جاری رکھی۔اس یاترا کے دوران انہوں نے اُن تلگودیشم لیڈروں اور کارکنوں کے ارکان خاندان سے ملاقات کی جن کی چندرابابو کی گرفتاری کے صدمہ سے موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

یاترا کے دوسرے دن، بھونیشوری نے تروپتی اور سری کلاہستی حلقوں میں مرنے والے تلگودیشم کے لیڈروں اور کارکنوں کے ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کو پُرسہ دیا۔انہوں نے ان خاندان کو یقین دلایا کہ پارٹی ان کی ہر طرح سے مدد کرے گی۔

اسی دوران ریاست کی اصل اپوزیشن کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے کہا کہ ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس نے ان کے والد چندرا بابو کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے تاکہ تلگودیشم کو نقصان پہنچایاجاسکے۔

لوکیش نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سچ کی جیت ہوگی۔ چندرابابو نائیڈو ریاست کی ترقی کے لیے مزید کام کریں گے۔