تلنگانہ

تلنگانہ:کانگریس اور بی آرایس کارکنوں میں تصادم

تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے دفتر میں کل رات بی آرایس اور کانگریس لیڈروں کے درمیان تصادم ہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے دفتر میں کل رات بی آرایس اور کانگریس لیڈروں کے درمیان تصادم ہوا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
جمعیۃ علماء ہند کی ملک گیرممبرسازی مہم، مسجد ِرحمت بودھن میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے ممبرشپ حاصل کی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

یہ الزام لگاتے ہوئے کہ حکمراں جماعت رائے دہندوں کو رقم دیتے ہوئے لالچ دے رہی ہے،کانگریس کے کارکن بڑی تعداد میں بی آرایس کے دفتر میں داخل ہوگئے جس پر بی آرایس کے کارکنوں نے اعتراض کرتے ہوئے بغیر اجازت داخل ہونے کی مذمت کی اوراس معاملہ پر کانگریس کارکنوں کے خلاف بڑے پیمانے پر نعرے لگائے۔

اس موقع پر دونوں گروپوں میں معمولی جھڑپ بھی ہوئی۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور دونوں گروپوں کو منتشر کر تے ہوئے حالات کو قابو میں کیا۔

مقامی ایم ایل اے ایم آنند نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مختلف منڈلوں سے تعلق رکھنے والے ان کے کارکنان پارٹی دفتر میں انتخابی مہم کے منصوبہ پر تبادلہ خیال کر رہے تھے تاہم کانگریس کے کارکن ان کے دفتر میں گھس گئے اور ہنگامہ آرائی کی۔