تلنگانہ

کے سی آرالوداع، شرمیلانے تلنگانہ کے وزیراعلی کو سوٹ کیس تحفے میں بھجوایا

وائی ایس آ رتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھررا و کو اقتدارسے ہٹانے کے مقصدسے ہی ان کی پارٹی نے کام کیا۔

حیدرآباد: وائی ایس آ رتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھررا و کو اقتدارسے ہٹانے کے مقصدسے ہی ان کی پارٹی نے کام کیا۔

متعلقہ خبریں
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی

انہوں نے کہا کہ ووٹوں کو تقسیم کو روکنے، کے سی آر کی حکمرانی کو ختم کرنے کے لئے کانگریس کی ان کی پارٹی نے حمایت کی ہے۔ شرمیلا نے کہا کہ اگر وہ مقابلہ کرتیں تو انہیں ہر حلقہ میں 5 تا 10 ہزار ووٹ ملتے، لیکن ان میں تلنگانہ میں جیتنے کی صلاحیت نہیں ہے لیکن ان میں شکست دینے کی صلاحیت ہے۔

شرمیلا نے کے سی آر کو الوداع کہتے ہوئے ایک سوٹ کیس تحفے میں دیا۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو اپنی شکست کو عوامی فیصلہ سمجھنا چاہئے، کے سی آر ان ایم ایل اے کو نہیں خریدپائیں گے جو دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ٹکٹ پر جیت چکے ہیں۔

2014 اور 2018 کے انتخابات میں کانگریس ٹی ڈی پی، وائی ایس آرکانگریس اور سی پی آئی سے جیتنے والے 45 ایم ایل ایز پر ایم پیز کو انہوں نے خریداتھا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے عوام سے کئے گئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو دو مرتبہ موقع دیا گیا لیکن اس کا مناسب استعمال نہیں کیا۔ طلباء، بے روزگار، خواتین اور کسانوں کو دھوکہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی پد یاترا کے کرناٹک اور تلنگانہ میں اچھے نتائج ملے۔