تلنگانہ

اسپیکر تلنگانہ اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کامیاب، شکست کی پرانی روایت توڑدی

سال 2018میں ٹی آرایس کی کامیابی کے بعد اس روایت کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی اسپیکر کا عہدہ قبول کرنے کیلئے سامنے نہیں آرہاتھا جس پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پوچارم سرینواس ریڈی کو اسپیکر بنایاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی حلقہ اسمبلی بانسواڑہ سے منتخب قراردیئے گئے۔انہیں سال 2018میں ریاست میں ٹی آرایس کی کامیابی کے بعد اسپیکر بنایاگیا تھا۔واضح رہے کہ قبل ازیں متحدہ آندھراپردیش میں اسپیکر کے عہدہ پر رہنے والے کسی بھی لیڈر کو کامیابی نہیں ملی تھی۔

متعلقہ خبریں
ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں میں 66 فیصد اضافہ
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا

اس کی مثال این منوہر،کرن کمارریڈی، سریش ریڈی، پرتیبھابھارتی اور متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلے اسپیکر مدھوسدن چاری کی مثال سامنے ہے تاہم پوچارم سرینواس ریڈی نے اس روایت کو توڑنے میں کامیابی حاصل کی۔

سال 2018میں ٹی آرایس کی کامیابی کے بعد اس روایت کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی اسپیکر کا عہدہ قبول کرنے کیلئے سامنے نہیں آرہاتھا جس پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پوچارم سرینواس ریڈی کو اسپیکر بنایاتھا۔