حیدرآباد

نئے راشن کارڈس کی درخواستوں پرجلد فیصلہ کیاجائے گا: اتم کمارریڈی

اتم کمارریڈی نے الزام لگایا کہ بعض افراد راشن کے چاول کو دوسرے مقاصد کے لئے منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے راشن کارڈس کی درخواستوں پر فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائز اتم کمار ریڈی نے اپنے محکمہ کا جائزہ اجلاس منعقدکرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیول سپلائنز کی مالی حالت خطر ناک ہوگئی ہے۔ محکمہ 56 ہزار کروڑ کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 فیصد راشن کارڈس رکھنے والے نا مناسب معیار کی وجہ سے راشن کا چاول حاصل نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز

نئی حکومت تمام کو معیاری چاول فراہم کے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بعض افراد راشن کے چاول کو دوسرے مقاصد کے لئے منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے راشن کارڈس کی درخواستوں پر فیصلہ جلد کیا جائے گا۔