تلنگانہ

حکومت کو کسی سے شخصی دشمنی نہیں: سریدھر بابو

سریدھربابو نے کہا کہ عوامی سرمایہ سے تعمیر کئے گئے پروجیکٹس کی تعمیر میں کیا کچھ ہوا ہے، اس سے عوام کو واقف کرانا ہے۔ ہم یہ کام کسی سے بدلہ لینے کیلئے نہیں کررہے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے پھر ایک بار واضح کیا کہ حکومت کو کسی کے ساتھ شخصی دشمنی نہیں ہے۔ ہم انتقام کے نظریہ کے تحت کام کرنے کے خلاف ہیں۔آج بھوپال پلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈی گڈا بیاریج کے ستون میں دراڑ، انارام اور سنڈیلہ بیاریج کے دیواروں میں شگاف کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی

 انہوں نے کہا کہ عوامی سرمایہ سے تعمیر کئے گئے پروجیکٹس کی تعمیر میں کیا کچھ ہوا ہے، اس سے عوام کو واقف کرانا ہے۔ ہم یہ کام کسی سے بدلہ لینے کیلئے نہیں کررہے ہیں۔ ہمارے پاس تین بیارجس ہونے کے باوجود ہم پینے کے پامی کی قلت کا سامنا کررہے ہیں۔

ہم کو اس قلت کو دور کرتے ہوئے آگ بڑھنا ہے۔ تمام حقائق کا پتہ چلاتے ہوئے پروجیکٹس کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ سریدھر بابو نے کہا کہ پروجیکٹس کی تعمیرات کے متعلق تحقیقات سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔