حیدرآباد

کوویڈ کی نئی شکل۔حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر ماسک کے استعمال میں اضافہ

کوویڈ کی نئی شکل کے معاملات میں ملک میں اضافہ کے بعد شہرحیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر ماسک کے استعمال میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: کوویڈ کی نئی شکل کے معاملات میں ملک میں اضافہ کے بعد شہرحیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر ماسک کے استعمال میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
ساجد معراج کو عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری
خوشنویسی سے تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اور ذوق کی تسکین ہوتی ہے ،ڈان اسکول ملک پیٹ میں عنقریب تربیتی کلاسس کا آغاز
ماہِ ربیع الاول میں خواتین اپنے گھروں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کریں: ڈاکٹر عاصم ریشماں
تربیتِ اولاد اسوۂ مصطفی ﷺ کی روشنی میں – مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

ریاستی دارالحکومت کے صحت کے حکام اورماہرین نے اس وبا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر لازمی طورپر ماسک کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ماہرین نے دل، گردوں، کینسر،ذیابیطس اورڈائلاسس سے متاثرہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پُرہجوم مقامات سے گریز کریں۔نئی کوویڈ کی شکل کی ہلکی علامات بھی ضعیف افراد اور کم قوت مدافعت والوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔

حکام نے زوردیتے ہوئے کہاکہ احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ اس وبا سے بچاجاسکے۔تلنگانہ کے دارالحکومت میں موجودہ طورپر کوویڈ کے متاثرین کے اسپتالوں میں داخل افراد میں ہلکی علامات پائی جارہی ہیں۔

ماہرین نے فوری طورپر ماسک کے استعمال پر زوردیتے ہوئے غیرمحفوظ آبادی کیلئے تشویش کااظہار کیا ہے۔صحت کے ماہرین نے ساتھ ہی ہجوم میں احتیاط اختیار کرنے پر زوردیا ہے تاکہ کوویڈ کے شدید عواقب سے بچاجاسکے۔