جرائم و حادثات

سڑک حادثات‘3افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 3افراد بشمول ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے بموجب نارسنگھی کا رہنے والا وجے کل رات موٹر سیکل پر نارسنگھی روڈ سے جارہا تھا کہ کارنے اسے ٹکردیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: سڑک حادثات میں 3افراد بشمول ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے بموجب نارسنگھی کا رہنے والا وجے کل رات موٹر سیکل پر نارسنگھی روڈ سے جارہا تھا کہ کارنے اسے ٹکردیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

ایک اور حادثہ میں دندوملارم کے 39سالہ پاروتماں اوران کا 20 سالہ بیٹا آر بہانوموٹرسیکل پر ابراہیم پٹنم سے جارہے تھے کہ ڈی سی ایم ویان نے انہیں ٹکردے دی جس کہ نتیجہ میں ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔ متعلقہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔