سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

Viral Video: اللہ، ہمیں مودی دے دے تاکہ وہ ملک میں سب کچھ ٹھیک کرسکے

اسلام آباد: پاکستانی یوٹیوبر ثناامجد کی جانب سے پوسٹ کئے گئے ایک وائرل ویڈیو میں ایک پاکستانی شخص کو ملک کی موجودہ حالت پر شہباز شریف حکومت کو برا بھلا کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد: پاکستانی یوٹیوبر ثناامجد کی جانب سے پوسٹ کئے گئے ایک وائرل ویڈیو میں ایک پاکستانی شخص کو ملک کی موجودہ حالت پر شہباز شریف حکومت کو برا بھلا کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

اس نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیراعظم نریندرمودی پاکستان پر حکومت کررہے ہوتے تو وہ لوگ بھی واجبی قیمتوں پر سامان خرید سکتے تھے۔ اس ویڈیو میں ثناامجد کو ایک مقامی شخص سے یہ پوچھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ سڑکوں پر یہ نعرہ کیوں لگایا جارہا ہے”پاکستان سے زندہ بھاگو چاہے انڈیا چلے جاؤ“۔

اس شخص نے جواب دیا اس کی خواہش ہے کہ کاش وہ پاکستان میں نہ پیدا ہوا ہوتا مقامی شخص نے کہا کہ کاش بٹوارہ نہ ہوا ہوتا۔ وہ اور اس کے ہم وطن بھی واجبی دام پر اشیائے ضروریہ خرید سکتے تھے اور ہر رات اپنے بچوں کا پیٹ بھرسکتے تھے۔

اس نے وائرل ویڈیو میں کہا کاش پاکستان ہندوستان سے الگ نہ ہوتا تو ہم بھی 20 روپے کیلو ٹماٹر، 150 روپے کیلو چکن اور 150 روپے لیٹر پٹرول خرید سکتے تھے۔ اس نے کہا کہ یہ امر انتہائی بدبختانہ ہے کہ ہمیں ایک اسلامی ملک ملا لیکن ہم یہاں اسلامی حکومت قائم نہیں کرسکے۔ اس نے کہا کہ مودی ہم سے کہیں بہتر ہے۔ اس کے لوگ اس کی عزت کرتے ہیں اور اس کی بات مانتے ہیں۔

اگر ہمارے پاس نریندرمودی ہوتے تو ہم کو نہ نواز شریف کی ضرورت تھی نہ بے نظیر کی اور نہ عمران کی اور نہ (سابق فوجی حکمراں مرحوم) جنرل مشرف کی۔ ہم کو صرف مودی چاہئے کیونکہ صرف وہی ملک کے تمام شرپسند عناصر سے نمٹ سکتے ہیں۔

فی الحال ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے جبکہ ہم کہیں نہیں ہیں۔اس نے کہا کہ میں مودی کی حکومت میں جینے کیلئے تیار ہوں۔ مودی ایک عظیم شخص ہے وہ برا انسان نہیں ہے۔

ہندوستانیوں کو ٹماٹر اور چکن واجبی دام پر مل رہے ہیں جب آپ رات میں اپنے بچوں کو کھانا نہیں کھلاسکتے تو آپ اس ملک کو کوسنا شروع کردیتے ہیں جہاں آپ پیدا ہوئے تھے۔ اُس نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ کہا میری اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں مودی مل جائے اور ہمارے ملک پر حکومت کرے۔ پاکستانیوں کو ہندوستان کے ساتھ اپنا تقابل بند کردینا چاہئے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تقابل ممکن نہیں۔

a3w
a3w