تلنگانہ
ٹرینڈنگ

مندر میں چوری کی کوشش، ہاتھ ہنڈی میں پھنس گیا۔ چور گرفتار(ویڈیو)

تفصیلات کے مطابق ضلع کے رامیشورپلی میں مندر میں چور ی کی غرض سے چور رات میں داخل ہوا۔اس نے وہاں رکھی رقم کی ہنڈی میں چوری کی نیت سے ہاتھ ڈالاتاہم اس کا ہاتھ ہنڈی میں بُری طرح پھنس گیا۔

حیدرآباد: مندر میں چوری کی کوشش کے دوران چور کا ہاتھ رقم ڈالنے کیلئے رکھی گئی ہنڈی میں پھنس گیا جس کے نتیجہ میں یہ چور پکڑاگیا۔یہ انوکھاواقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء میں 17 ستمبر کی یاد میں ترنگا لہرا یا گیا
بھاری رقومات کی نقد معاملت میں خطرہ لاحق ہوسکتا ہے
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2025

تفصیلات کے مطابق ضلع کے رامیشورپلی میں مندر میں چور ی کی غرض سے چور رات میں داخل ہوا۔اس نے وہاں رکھی رقم کی ہنڈی میں چوری کی نیت سے ہاتھ ڈالاتاہم اس کا ہاتھ ہنڈی میں بُری طرح پھنس گیا۔

ہنڈی سے ہاتھ کو نکالنے کی اس کی کوشش رائیگاں ثابت ہوئی اور چور اسی حالت میں رات بھر مندرمیں رہنے کیلئے مجبور رہااورجب صبح مندر کے پجاری نے مندر کا دروازہ کھولاتوچور کو دیکھ کر اس پجاری نے گاوں والوں کو اس بات کی اطلاع دی۔

 جس کے بعد مقامی افراد نے کافی کوششوں سے اس کے ہاتھ کو ہنڈی سے نکالا اوربعد ازاں اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے سریش نامی اس چور کو حراست میں لے لیا۔