حیدرآباد

مشہور آئی ٹی کمپنی کاگنیزینٹ حیدرآباد میں سنٹرقائم کرے گی،15ہزارافراد کیلئے روزگارکے مواقع

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے امریکہ کے دورہ کے موقع پر ریاستی وزیرانفارمیشن سریدھر بابو نے کمپنی کے سی ای او اوردیگر ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔

حیدرآباد: مشہور آئی ٹی کمپنی کاگنی زینٹ، حیدرآباد میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دے گی۔ اس کمپنی کی جانب سے مزید 15 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک نیا سنٹر قائم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے امریکہ کے دورہ کے موقع پر ریاستی وزیرانفارمیشن سریدھر بابو نے کمپنی کے سی ای او اوردیگر ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے دوران کمپنی نے حیدرآباد میں نیا سنٹر قائم کرنے سے اتفاق کیا۔

کمپنی 20ہزارملازمین کی خدمات حاصل کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آئی ٹی شعبہ کے لیے مثبت ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے مرکز کے قیام کے ساتھ ہی تمام عالمی ٹکنالوجی والی کمپنیاں حیدرآباد کو اپنی اہم منزل کے طور پر منتخب کریں گی۔

 کمپنی کے نمائندوں نے حیدرآباد کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے دوسرے درجے کے شہروں میں آئی ٹی خدمات کو وسعت دینے کے ریونت ریڈی کی تجویز پر اپنے مثبت رویہ کا اظہار کیا۔

 وزیرآئی ٹی سریدھر بابو نے کہا کہ تمام سرکردہ ٹیک کمپنیاں پہلے ہی حیدرآباد کی طرف دیکھ رہی ہیں اور یہاں ایک نیا مرکز قائم کرنے کا اس کمپنی کے فیصلہ سے حیدرآباد کی ترقی میں تعاون حاصل ہوگا۔