آندھراپردیش

آندھرا میں اسکول بس الٹنے سے دوسری جماعت کی طالبہ کی موت

آندھرا پردیش میں انامایا ضلع کے اوبولاواری پلی گاؤں میں پیر کو اسکول بس الٹنے سے دوسری جماعت کی طالبہ کی موت ہوگئی۔

کڈپہ: آندھرا پردیش میں انامایا ضلع کے اوبولاواری پلی گاؤں میں پیر کو اسکول بس الٹنے سے دوسری جماعت کی طالبہ کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

پولیس نے بتایا کہ اسکول بس میں سوار 20 طلباء شری وانی پبلک اسکول جارہے تھے۔ بس ایک پل کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ طالبہ بھویشیا کی موت ہو گئی۔ حادثے میں تین دیگر طلباء زخمی ہو گئے۔

اسکول بس الٹنے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس اچھی حالت میں نہیں تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے طالبہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جی جی ایچ بھیج دیا ہے۔