تلنگانہ

تلنگانہ: جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ دیا

شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ دیا۔

حیدرآباد: شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ دیا۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

یہ واقعہ تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے لنگالامنڈل میں ایک ہفتہ پہلے پیش آیا تاہم اس کا علم گذشتہ روز ہوا۔شوہراوربیوی دونوں کا تعلق چنچو قبائل سے ہے۔

معمولی مسائل پر یہ دونوں ایک دوسرے سے جھگڑاکیاکرتے تھے۔ اگرچہ کہ جھگڑے کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم شوہر کے رویہ پر بیوی مایوس تھی۔

جھگڑے کے بعد شوہر کے سوجانے پر اس نے رات دیرگئے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ ڈالا۔

اس کی چیخ وپکار پر اس کو پڑوسیوں نے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت کے خراب ہونے پر بہتر علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کرنے کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا۔

بعد ازاں اس کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔