جرائم و حادثات

اے پی کے ضلع ایلورومیں بولیرو کی آٹوکوٹکر۔چارماہی گیرشدیدزخمی

ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ کے نتیجہ میں آٹو سڑک پر تین بار پلٹ گیا۔ بولیرو قریبی کھیت میں جا گری اور الٹ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع ایلورومیں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4ماہی گیر شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے

متعلقہ خبریں
انکاپلی: پٹاخے فیکٹری میں خوفناک دھماکہ، 8 مزدور جاں بحق

اچاورم میں آج صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک بولیرو نے صبح مچھلی پکڑنے جا نے والے ماہی گیروں کے آٹو کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں آٹو میں سوار چار ماہی گیر شدید زخمی ہوگئے۔

ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ کے نتیجہ میں آٹو سڑک پر تین بار پلٹ گیا۔ بولیرو قریبی کھیت میں جا گری اور الٹ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔

وہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے ایلورو کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔