تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 6.3ڈگری درج

تلنگانہ کے عادل آباد اور آصف آباد اضلاع میں ہفتہ کی رات اور اتوار کی صبح کے درمیان سردی کی لہرمیں اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے عادل آباد اور آصف آباد اضلاع میں ہفتہ کی رات اور اتوار کی صبح کے درمیان سردی کی لہرمیں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز

کئی مقامات پر درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس اور 7 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔حیدرآباد اور اس کے متصل اضلاع بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہے۔

سنگاریڈی ضلع کے بی ایچ ای ایل کے علاقہ میں درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔عادل آباد کے جیناتھ اور بھیم پور میں اقل ترین درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

عادل آباد کے تمام منڈلوں پوچارا، بھوراج اور تاندرا میں درجہ حرارت 6.4 اور 6.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات حیدرآباد نے عادل آباد اور آصف آباد کے میں سردی کی پیشن گوئی کی۔

حیدرآباد اور اس کے متصل اضلاع میں، بی ایچ ای ایل کے علاقہ میں درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس کے علاوہ، حیدرآباد یونیورسٹی، سیری لنگم پلی منڈل، رنگاریڈی ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت 9.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔