تلنگانہ

کے ٹی راما راونے چلکورو بالاجی مندر کے چیف پجاری رنگاراجن پر حملے کی مذمت کی

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ (کے ٹی آر) نے چلکور بالاجی مندر کے چیف پجاری سی ایس رنگاراجن پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا عکاس قرار دیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ (کے ٹی آر) نے چلکور بالاجی مندر کے چیف پجاری سی ایس رنگاراجن پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا عکاس قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
بچپن کی تعلیم پتھر پر لکھی تحریر کی مانند ہمیشہ باقی رہتی ہے: مولانا غیاث احمد رشادی
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت
خوشنویسی سے تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اور ذوق کی تسکین ہوتی ہے ،ڈان اسکول ملک پیٹ میں عنقریب تربیتی کلاسس کا آغاز

کے ٹی راما راونے پیر کے روز زخمی پجاری کی عیادت کی اور بی آر ایس پارٹی کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس واقعہ پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ رنگاراجن پر حملہ ایک گھناؤنا عمل اور مندر کے پجاری کی طرف سے دی گئی خدائی خدمت کی توہین ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے واقعات سے تلنگانہ میں امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔رنگاراجن پر حملہ انتہائی گھناؤنا اور افسوسناک عمل ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے،

کس بہانے یا ایجنڈے کے تحت یہ حملہ کیاگیا ہے، ریاستی حکومت کا فرض ہے کہ وہ ان حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پجاری کے خاندان کی حالت زارہے جس نے خود کو بھگوان کی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے۔ کے ٹی آر نے مطالبہ کیا کہ حملے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے،

خواہ ان کی وابستگی یا مقاصد کچھ بھی ہوں۔ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ اس کے علاوہ رنگاراجن کے خاندان کو مناسب سیکورٹی فراہم کی جانی چاہیے۔