حیدرآباد

حیدرآباد ایئرپورٹ پر طیارے کو لینڈنگ گیئر کے مسئلے کا سامنا، کشیدہ صورتحال

ایئرپورٹ حکام نے صورتحال کے پیش نظر دو بین الاقوامی پروازوں کو عارضی طور پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔

حیدرآباد: منگل کے روز راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک طیارہ جو چنئی سے آ رہا تھا، لینڈنگ گیئر کے مسئلے کا شکار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
ایرپورٹ پر 4 خواتین کے قبضہ سے 1.9 کروڑ مالیتی گولڈ پیسٹ ضبط
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
سوریہ نگر میں یومِ آزادی پر صفائی کارکنوں کو ترنگا لہرانے کا اعزاز
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یوم آزادی کی پروقار تقریب

طیارے کا پائلٹ نے فوراً اے ٹی سی (ایئر ٹریفک کنٹرول) کو مطلع کیا جس کے بعد ایئرپورٹ کو الرٹ کر دیا گیا۔ اس کے بعد رپیڈ ریسپانس ٹیمز کو بھی الرٹ کیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام نے صورتحال کے پیش نظر دو بین الاقوامی پروازوں کو عارضی طور پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔

خوش قسمتی سے، طیارہ جس میں چھ افراد سوار تھے، کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گیا، جس سے ایئرپورٹ حکام نے راحت کی سانس لی۔