تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ3 دنوں تک بارش کا امکان، کئی اضلاع کیلئے یلو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کے روز جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدراچلم (کتہ گوڑم)، کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع میں کہیں کہیں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ دو سے تین دنوں تک مختلف مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق، اگلے چند دنوں کے دوران ریاست میں درجہ حرارت میں بھی 2 سے 3 ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کے روز جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدراچلم (کتہ گوڑم)، کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع میں کہیں کہیں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ جمعرات کو بھی ریاست کے بعض علاقوں میں ہلکی پھوار پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جبکہ 11 اپریل کو کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، کریم نگر، جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدراچلم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، یادادری بھونگیر، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری اور ویکارآباد اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جن کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔

اسی پیش گوئی کی بنیاد پر محکمہ موسمیات نے مذکورہ تمام اضلاع کے لیے "یلو الرٹ” جاری کر دیا ہے، اور عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔