ایشیاء
میانمار میں فضائی حملہ، نسلی گروپ کے 60 افراد ہلاک
میانمار کی فوج کے فضائی حملہ میں 60 افراد بشمول گلوکار و موسیقار ہلاک ہوگئے۔ یہ لوگ کاچن نسلی اقلیت کی اصل سیاسی تنظیم کی سالانہ تقاریب میں شریک تھے۔

بنکاک: میانمار کی فوج کے فضائی حملہ میں 60 افراد بشمول گلوکار و موسیقار ہلاک ہوگئے۔ یہ لوگ کاچن نسلی اقلیت کی اصل سیاسی تنظیم کی سالانہ تقاریب میں شریک تھے۔ گروپ کے ارکان اور ایک بچاؤ کارکن نے یہ بات بتائی۔
یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب 3 دن بعد انڈونیشیا میں جنوب مشرقی ایشیائی وزرائے خارجہ کی خصوصی میٹنگ ہونے والی ہے جس میں میانمار میں بڑھتے تشدد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واقعہ کی تفصیلات کی آزادانہ توثیق ناممکن ہے۔ میانمار میں خودمختاری چاہنے والی نسلی اقلیتوں کی بغاوتیں کئی دہوں سے جاری ہیں۔