حیدرآباد

سوچھ سرویکشن گرامین 2023، تین اضلاع کا تلنگانہ سے تعلق: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے اس خصوص میں ریاستی وزیرپنچایت راج دیاکرراو اور ان کے محکمہ کو مبارکباد پیش کی۔ساتھ ہی انہوں نے کلکٹرس راجناسرسلہ، کریم نگر اور پداپلی کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ سوچھ سرویکشن گرامین 2023کے تمام تین سرکردہ اضلاع کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی

انہوں نے اس خصوص میں ریاستی وزیرپنچایت راج دیاکرراو اور ان کے محکمہ کو مبارکباد پیش کی۔ساتھ ہی انہوں نے کلکٹرس راجناسرسلہ، کریم نگر اور پداپلی کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کی۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے سوچھ بھارت مشن گرامین کے ٹوئیٹ کو ٹیگ کیا جس میں کہاگیا ہے کہ سوچھ سرویکشن گرامین 2023کے تحت فوراسٹار زمرہ کے تحت بہتر مظاہرہ کرنے والے تین اضلاع راجنا سرسلہ، کریم نگر اورپداپلی کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔