حیدرآباد

پردیش کانگریس کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے کی آمد

تلنگانہ پردیش کانگریس کے نئے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے 2 روزہ دورہ پر چہارشنبہ کے روزحیدرآباد پہنچے ہیں۔ پردیش کانگریس انچارج کے عہدہ پر مقرر کئے جانے کے بعد مانک راؤ ٹھاکرے کا یہ پہلا دورہ حیدرآباد ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کے نئے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے 2 روزہ دورہ پر چہارشنبہ کے روزحیدرآباد پہنچے ہیں۔ پردیش کانگریس انچارج کے عہدہ پر مقرر کئے جانے کے بعد مانک راؤ ٹھاکرے کا یہ پہلا دورہ حیدرآباد ہے۔

متعلقہ خبریں
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

شمس آباد ایر پورٹ پر صدر پردیش کانگریس و ایم پی اے ریونت ریڈی، سی ایل پی قائد ملوبھٹی وکرامارکہ اور پارٹی کے دیگر قائدین نے ٹھاکرے کا استقبال کیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ایر پورٹ پر ٹھاکرے جی کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

انہوں نے اس اہم سال کے دوران متحدہ طور پر کام کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ ریونت ریڈی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ایر پورٹ پر کانگریس کے سینئر قائد وی ہنمنت راؤ اس وقت راستہ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے جبکہ سیکوریٹی اسٹاف نے راؤ کے حامیوں کو اندر جانے سے روکے دیا۔

بعدازاں مانک راؤ ٹھاکرے، پارٹی ریاستی صدرفتر گاندھی بھون پہنچے جہاں اے آئی سی سی سکریٹری بوس راجو، مدھویاشکی گوڑ، انجن کمار یادو، مہیش گوڑاور پارٹی کے دیگر قائدین نے ان کا شاندار خیرمقدم کیا۔