دارالعلوم دیوبند کا تعاون کرنے مولانا محمد بانعیم‘ مولانا عبید الرحمن اطہر اور مولانا ظہیر الدین قاسمی کی اپیل
سفیر دارالعلوم دیوبند جناب منشی طاہر حیدرآباد تشریف لاچکے ہیں جن سے فون 8958310313 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

حیدرآباد: برصغیر میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا علمبردار، عالم اسلام کامشہور دینی و علمی مرکز، ام المدارس دارالعلوم دیوبند صرف ایک تعلیم گاہ ہی نہیں بلکہ درحقیقت ایک تحریک اور ایک مکتب فکر ہے۔ ہر سال سینکڑوں طلبہ یہاں سے فارغ ہوکر درس و تدریس، وعظ و تبلیغ، تصنیف و تالیف کے ذریعہ اشاعت دین کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔
دارالعلوم کا سالانہ بجٹ 45 کروڑ سے متجاوز ہوچکا ہے۔ مولانا محمد بانعیم مظاہری نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش، مولانا احمد عبید الرحمن اطہر قاسمی ندوی رکن تاسیسی مجلس علمیہ اور مولانا ظہیر الدین قاسمی رکن شوریٰ مجلس علمیہ نے ماہ رمضان کے موقع پر عامتہ المسلمین سے زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعہ دارالعلوم دیوبند کا تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
سفیر دارالعلوم دیوبند جناب منشی طاہر حیدرآباد تشریف لاچکے ہیں جن سے فون 8958310313 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
اس سیل نمبر پر گوگل پے اور فون پے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ رسید واٹس ایپ پر روانہ کردی جائے گی۔