حیدرآباد

شمس آباد ایرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ کو نقصان

ذرائع کے مطابق ژالہ باری کے دوران پائلٹ نے اس طیارہ کی محفوظ لینڈنگ کو یقینی بنایا اور کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حیدرآباد: لینڈنگ کے دوران ژالہ باری سے طیارہ کو نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ شہرحیدرآبادکے شمس آبادایرپورٹ پر پیش آیا۔

اس واقعہ کے سبب مسافرین خوفزدہ ہوگئے۔ فلائٹ نمبر6E6594 کی رینڈوم اور ونڈشیلڈکو اس سے نقصان پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دو دن پہلے پیش آیا تاہم آج اس کی اطلاع منظرعام پر آئی۔

ذرائع کے مطابق ژالہ باری کے دوران پائلٹ نے اس طیارہ کی محفوظ لینڈنگ کو یقینی بنایا اور کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بارش کے سبب ایرپورٹ کا کچھ حصہ بھی متاثر ہوا ہے۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ 20تا24مارچ ریاست کے بعض مقامات پر ہلکی تااوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

ضلع عادل آباد میں اعظم ترین درجہ حرارت33.3 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

a3w
a3w