یوروپ
برطانیہ کے ڈاک ٹکٹ پر ہندوؤں، مسلمانوں اور سکھوں کی تصویر
شاہ چارلس سوم کی 6 مئی کو تاج پوشی کے مدنظر رائل میل نے 4 ڈاک ٹکٹ جاری کئے جن میں ایک پر سکھوں‘ ہندوؤں اور مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی تصاویر موجود ہیں۔

لندن: شاہ چارلس سوم کی 6 مئی کو تاج پوشی کے مدنظر رائل میل نے 4 ڈاک ٹکٹ جاری کئے جن میں ایک پر سکھوں‘ ہندوؤں اور مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی تصاویر موجود ہیں۔
نیوز ریلیز میں ڈائیورسٹی اینڈ کمیونٹی کی کیپشن کے ساتھ کہا گیا کہ یہ ڈاک ٹکٹ عصری‘ برطانوی معاشرہ میں ہمہ مذہبی برادریوں اور ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔
پس منظر میں دیہی اور شہری برطانیہ کے پہلوؤں کی عکاسی کی گئی ہے۔
رائل میل نے تاریخ میں صرف تیسری مرتبہ تاج پوشی کے موقع پر ڈاک ٹکٹ جاری کئے ہیں۔