آٹوکیاڈ اور کمپیوٹراکاؤنٹنگ پیاکیجس کی مفت کوچنگ کلاسس
ایس ایس سی اور انٹر پاس /فیل طلبہ و طالبات کیلئے جو ملازمت کے متلاشی ہوں اور انہیں ہنر مند خودمکتفی بنانے اور ملازمت سے آراستہ کرنے کیلئے عصری پروفیشنل کمپیوٹر و وکیشنل کورسس کا مفت اہتمام کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ایس ایس سی اور انٹر پاس /فیل طلبہ و طالبات کیلئے جو ملازمت کے متلاشی ہوں اور انہیں ہنر مند خودمکتفی بنانے اور ملازمت سے آراستہ کرنے کیلئے عصری پروفیشنل کمپیوٹر و وکیشنل کورسس کا مفت اہتمام کیا گیا ہے۔
جس میں کمپیوٹر سائنس، اور انجینئرنگ، کمپیوٹر ہارڈویر، ڈی ٹی پی، آٹوکیڈ، ایم ای پی، کمپیوٹر اکاونٹنگ پیاکیجس، ایم ایس آفس ڈاٹا انٹری، اے ڈی سی اے، پی جی ڈی سی اے اور اسکل ڈیولپمنٹ کلاسس، اسپوکن انگلش کی تربیت بھی شامل ہے۔
خواتین و طالبات کے لئے علحدہ کلاسس کا نظم رہے گا۔
خواتین و طالبات کے لئے روزگار پر مبنی کورسس ٹیلرنگ، فیشن ڈیزائننگ، بیوٹیشن، مہندی ڈیزائننگ کے ساتھ ساتھ مزید 10 کورسس شامل ہیں۔
ایس ایس سی، انٹر، ڈگری میں جو طلبہ ناکام ہوں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے ’ون سٹنگ‘ کی سہولت سے آگے کی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں
۔ مزید معلومات ٹائمس جونیر کالج، ممتاز کالونی، سنتوش نگر، کے علاوہ چارمینار اندرون بس اسٹانڈ پر ٹائمس کمپیوٹر ایجوکیشن پر صبح 9 بجے تا شام 7 بجے تک راست یا فون نمبر 9297150032 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔