حیدرآباد

الجبیل کالونی میں لاری کی ٹکر سے ٹرانسفارمر گر گیا

مقامی افراد نے بتایا کہ گاڑی پیچھے لینے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حیدرآباد: پرانا شہر حیدرآباد کی الجبیل کالونی میں کل رات دیر گئے سمنٹ کے لوڈ سے لدی لاری کی ٹکر سے ٹرانسفارمر گرگیا۔ مقامی افراد نے کہا کہ الماس ہوٹل کے قریب بریج کاکام جاری تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا جس سے بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

اس واقعہ پر مقامی افراد نے برہمی کااظہار کیا تاہم بعد ازاں اطلاع پر محکمہ بجلی کے عہدیدار وہاں پہنچے اور مرمت کا کام شروع کردیاگیا۔مقامی افراد نے بتایا کہ گاڑی پیچھے لینے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔