تلنگانہ

کالیشورم پراجکٹ کیلئے مرکزکے فنڈس کے دعوی پر ہریش راؤ کا اعتراض

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم ہریش راو نے مرکز کی جانب سے تلنگانہ کے اس اہم پراجکٹ کی تعمیر کیلئے 86ہزار کروڑروپئے فراہم کرنے کے دعوی کو مسترد کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نے پارلیمنٹ میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے اس دعوی پر اعتراض کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کالیشورم پراجکٹ کیلئے مرکز نے فنڈس دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
ایودھیا میں رام مندر کو25 کروڑ روپئے کے عطیات موصول
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
کالیشورم پروجیکٹ، ناقص تعمیرات پر سی بی آئی تحقیقات متوقع: سابق ڈائرکٹر ناگیشو رراؤ
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم ہریش راو نے مرکز کی جانب سے تلنگانہ کے اس اہم پراجکٹ کی تعمیر کیلئے 86ہزار کروڑروپئے فراہم کرنے کے دعوی کو مسترد کردیا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت نے کالیشورم پراجکٹ کو اپنے فنڈ سے مکمل کیا ہے اور اس کیلئے قرض بھی لیا ہے۔ یہ شرم کی بات ہے کہ مرکز نے اس سلسلہ میں جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت نے ایک روپیہ بھی اس کے لئے نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادکے موقع پر بی آرایس کے رکن لوک سبھاناماناگیشور رامو نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے اس مسئلہ کو اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ بی جے پی حکومت نے اس پراجکٹ کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں دیا ہے۔

 تاہم درمیان میں مداخلت کرتے ہوئے بی جے پی کے جھارکھنڈ کے گوڈا کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے ناماناگیشورراو کے ریمارک کو جھوٹ قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ مرکز نے اس پراجکٹ کے لئے مرکز نے86ہزارکروڑروپئے دیئے تھے۔