بھارت

مودی کے دورہ سے قبل آسٹریلیا میں ایک اور مندر میں توڑپھوڑ

آسٹریلیا میں خالصتانی سرگرمیوں میں تقریباً 2 ماہ کے تعطل کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ مارچ میں برسبین کے لکشمی نارائن مندر کے احاطہ کی دیوار کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ جنوری میں ملبورن میں 3 مندروں پر مخالف ہند اور موافق بھنڈران والے نعرے خالصتان نواز نے لکھے تھے۔

ملبو رن: وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ (23 مئی) سے چند ہفتے قبل آسٹریلیا میں ایک ہندو مندر میں توڑپھوڑ کی گئی۔ مغربی سڈنی کے مضافات روزہل میں جمعہ کی صبح بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر کی بیرونی دیوار پر اسپرے پینٹ سے ”ڈکلیر مودی ٹیررسٹ“ (مودی کو دہشت گرد قراردو) لکھا گیا۔ دی آسٹریلیا ٹوڈے نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی

روزانہ مندر آنے والی سیجل پٹیل نے کہا کہ میں صبح جب پوجا کے لئے مندر پہنچی تو میں نے فرنٹ وال پر بیہودہ تحریر دیکھی۔ مندر کے ذمہ داروں کو گیٹ پر ایک خالصتانی پرچم ٹنگا ملا۔ نیو ساؤتھ ویلس پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس عہدیدار مندر پہنچے اور انہیں حملہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج دے دیا گیا۔

 آسٹریلیا میں خالصتانی سرگرمیوں میں تقریباً 2 ماہ کے تعطل کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ مارچ میں برسبین کے لکشمی نارائن مندر کے احاطہ کی دیوار کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ جنوری میں ملبورن میں 3 مندروں پر مخالف ہند اور موافق بھنڈران والے نعرے خالصتان نواز نے لکھے تھے۔ مندر کے پجاریوں کو دھمکایا گیا تھا کہ وہ خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائیں۔

a3w
a3w