جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک بی ڈی ایس طالبہ نے خودکشی کرلی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک بی ڈی ایس طالبہ نے خودکشی کرلی۔اس کی شناخت 22 سالہ مانسا کے طورپر کی گئی ہے جس نے ہاسٹل کے کمرہ میں یہ انتہائی اقدام کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک بی ڈی ایس طالبہ نے خودکشی کرلی۔اس کی شناخت 22 سالہ مانسا کے طورپر کی گئی ہے جس نے ہاسٹل کے کمرہ میں یہ انتہائی اقدام کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری

پولیس نے شبہ ظاہرکیا کہ خاندانی جھگڑوں کے نتیجہ میں لڑکی نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

مانسا کا تعلق ضلع ورنگل سے ہے اور وہ بی ڈی ایس سال آخر میں تھی۔

حکام کے مطابق مانساکالج کے قریب واقع ہاسٹل میں مقیم تھی جس نے اپنے آپ کو آگ لگالی اور فرش پر گرپڑی جس کے ساتھ ہی اس کی ساتھیوں اور ہاسٹل کے اسٹاف نے ایمبولنس طلب کیا اور پولیس کو چوکس کیا۔

اس کے والدین کو بھی اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔

اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیاگیا۔

کھمم پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ گھریلوجھگڑے اس انتہائی اقدام کی وجہ ہے۔