مشرق وسطیٰ

بریكنگ: اسماعیل ہانیہ کے کمرے میں پہلے سے بم نصب تھا، امریکی اخبار کا دعویٰ

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیه کی تہران میں شہادت سے متعلق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی شہادت بم پھٹنے سے ہوئی ہے۔

واشنگٹن: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیه کی تہران میں شہادت سے متعلق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی شہادت بم پھٹنے سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
اسرائیل سنبھل نہیں پائے گا: اسماعیل ہنیہ

خیال رہے کہ اسماعیل ہانیه ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت كیلئے تہران میں موجود تھے جہاں ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی دارالحکومت تہران میں جس کمرے میں اسماعیل ہانیه موجود تھے وہاں بم پہلے سے نصب کیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا گیا۔

اخبار نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہےکہ اسماعیل ہانیه جس گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے وہ ایران کے پاسداران انقلاب فورس کی زیر نگرانی ایک وسیع کمپاؤنڈ میں واقع ہے اور وہاں پر 2 ماہ قبل ہی بم پہنچا دیا گیا تھا۔

ایران نے اب تک اسماعیل ہانیه کی شہادت کی سرکاری تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ اخبار کے مطابق اسماعیل ہانیه اس سے قبل بھی تہران آمد پر مذکورہ گیسٹ ہاؤس میں قیام کرچکے تھے۔

امریکی اخبار کے مطابق یہ واقعہ ایرانی انٹیلی جنس اور سکیورٹی کی بہت بڑی ناکامی اور پاسداران انقلاب کے لیے باعث شرمندگی ہے۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گیسٹ ہاؤس میں بم کس طرح چھپایا گیا تاہم ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا کہ اس قتل کی منصوبہ بندی میں مہینوں لگے۔

a3w
a3w