سوشیل میڈیاشمالی بھارت
بہار میں توپ کا گولہ پھٹ پڑا، 3 افراد ہلاک
برہم دیہاتیوں نے ضلع نظم ونسق کے خلاف احتجاج کیا۔ گیا پولیس کے ایک عہدیدار کے بموجب گلیربندفائرنگ رینج میں آرٹیلری فائرنگ (توپ چلانے) کی ٹریننگ جاری تھی کہ توپ کا ایک گولہ سیویلین ایریا میں جاگرا۔
پٹنہ: بہار کے ضلع گیا میں چہارشنبہ کے دن توپ کا گولہ شہری علاقہ میں گرکر پھٹ پڑنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) بارہ چھٹی پولیس اسٹیشن نے واقعہ کی توثیق کی اور کہا کہ موضع گلیربند میں ٹریننگ کے دوران صبح 8:30 بجے کے آس پاس یہ واقعہ پیش آیا۔
زخمیوں کو گیا کے مگدھ میڈیکل کالج ہاسپٹل لے جایا گیا۔ برہم دیہاتیوں نے ضلع نظم ونسق کے خلاف احتجاج کیا۔ گیا پولیس کے ایک عہدیدار کے بموجب گلیربندفائرنگ رینج میں آرٹیلری فائرنگ (توپ چلانے) کی ٹریننگ جاری تھی کہ توپ کا ایک گولہ سیویلین ایریا میں جاگرا۔