جرائم و حادثات
پداپلی میں ایک جوڑے نے خودکشی کرلی
یہ واقعہ منگل کو پیش آیا۔ مقامی افراد کے مطابق 32سالہ اشوک اور 27سالہ سنگیتا نے اپنے مکان میں کیڑے ماردواپی کر خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے نیلی پلی گاوں میں ایک جوڑے نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ منگل کو پیش آیا۔مقامی افراد کے مطابق 32سالہ اشوک اور 27سالہ سنگیتا نے اپنے مکان میں کیڑے ماردواپی کر خودکشی کرلی۔
اس واقعہ کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم سمجھاجاتا ہے کہ مالی مسائل کے سبب اس جوڑے نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اس جوڑے کو دو بچے ہیں۔