جرائم و حادثات

شادی سے چند گھنٹوں پہلے لو لگنے کے واقعہ میں ہونے والے دلہے کی موت

حیدرآباد: شادی سے چند گھنٹوں پہلے لو لگنے کے واقعہ میں ہونے والے دلہے کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: شادی سے چند گھنٹوں پہلے لو لگنے کے واقعہ میں ہونے والے دلہے کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
کار میں آگ لگنے سے دولہا سمیت چار افراد کی جل کر موت
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے گڈلابوری گاؤں کے رہنے والے 32 سالہ تروپتی کی شادی مقرر تھی جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے تاہم شادی سے چند گھنٹے پہلے لولگنے سے تروپتی بیمار پڑگیا۔

اس کو منڈل مستقر کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایاگیا اور شام کو بہتر علاج کے لیے کاغذ نگر منتقل کیا گیا۔

منگل کی شب اس کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر اسے منچریال کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔

اس کے ارکان خاندان نے بتایا کہ تروپتی کی کل شب علاج کے دوران موت ہوگئی۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔تروپتی کے چھوٹے بھائی سرینواس کی گذشتہ سال موت ہوگئی تھی۔