حیدرآباد
کار کے شوروم میں آگ لگ گئی
آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہا تھا۔ مقامی افراد کی اطلاع پردو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نواحی الوال میں ایک کارشوروم میں آج صبح آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس نے علاقہ کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہا تھا۔ مقامی افراد کی اطلاع پردو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم مالی نقصان ضرورہوا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم پولیس اور محکمہ فائر سرویسس واقعہ کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مزید جانچ کر رہے ہیں۔