ایشیاء

چین میں اسکول ہاسٹل میں آگ لگ گئی ، 13 طلبا ہلاک

رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ فائر فائٹرز نے آگ پر فوری قابو پالیا تھا، ایلیمنٹری اسکول کے سربراہ کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بیجنگ: چین کے ایک اسکول ہاسٹل میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، آگ لگنے سے 13طالبعلم زندگی کی بازی ہار گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعے میں تیسری جماعت کے طالب علم ہلاک ہوئے۔ آگ لگنے کا واقعہ صوبے ہینان کے گاؤں میں گزشتہ رات پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر

رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ فائر فائٹرز نے آگ پر فوری قابو پالیا تھا، ایلیمنٹری اسکول کے سربراہ کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست گجرات میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب اسکول کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی۔ کرب ناک حادثے میں 14 بچے اور دو ٹیچر زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 11 لاپتا بچوں کی تلاش کا عمل جاری ہے، جبکہ 10بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔کشتی میں 27 افراد سوار تھے جبکہ اس میں بیٹھنے کی گنجائش صرف 16 افراد کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثہ ریاست گجرات کے شہر ودودرہ کے مضافات میں موجود ہارنی جھیل میں پیش آیا۔ جہاں گجرات کے شہر پانی گیٹ میں واقع اسکول کے بچے پکنک منانے ہارنی جھیل پہنچے تھے۔