یوروپ
روس میں فلک بوس رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی
علاقائی گورنر ویاچسلاو گلیڈکوف نے جمعہ کو دیر گئے ایک ٹیلیگرام میں کہا: "ابتدائی معلومات کے مطابق، آگ چھت پر واقع ایک بوائلر روم میں لگی۔ فائر فائٹرز موقع پر موجود ہیں۔"

ماسکو: روس کے شہر بيلغورودکے وسط میں ایک فلک بوس رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور رہائشیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
علاقائی گورنر ویاچسلاو گلیڈکوف نے جمعہ کو دیر گئے ایک ٹیلیگرام میں کہا: "ابتدائی معلومات کے مطابق، آگ چھت پر واقع ایک بوائلر روم میں لگی۔ فائر فائٹرز موقع پر موجود ہیں۔”
میئر ویلنٹن ڈیمیدوف نے کہا کہ کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں رہنے والے تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور فائر اور ریسکیو ٹیمیں بالائی منزلوں پر کمروں کا جائزہ لے رہی ہیں۔ مقامی ایمرجنسی حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔