تلنگانہ

تلنگانہ کے مختلف مقامات پر گرمی کی لہرمیں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اقل ترین اوراعظم ترین درجہ حرارت معمول سے تین تاچارڈگری زائد درج کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف مقامات پر گرمی کی لہرمیں اضافہ ہوگیا ہے۔ریاست کے کئی مقامات پر معمول سے زائد درجہ حرارت درج کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
گرمی کی لہر: تعلیمی اداروں کو 18 جون تک بند رکھنے کی ہدایت
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اقل ترین اوراعظم ترین درجہ حرارت معمول سے تین تاچارڈگری زائد درج کیاجارہا ہے۔

ان عہدیداروں نے کہاکہ آئندہ تین دنوں تک اسی طرح کی صورتحال رہے گی جبکہ مارچ کے پہلے ہفتہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ درج کیاجائے گا۔

انہوں نے عوام سے چوکسی کی خواہش کی ہے۔فروری کے ماہ میں عموما سردی کی لہرہوتی ہے تاہم جاریہ سال فروری کے اواخر سے ہی گرمی کی لہردیکھی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ بھر میں رات کا درجہ حرارت 32تا33ڈگری سلسیس درج کیاجارہا ہے جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 18تا22ڈگری سلسیس کے درمیان درج کیاجارہا ہے۔

اس طرح دونوں درجہ حرارت معمول سے تین تاچارڈگری زائد درج کئے جارہے ہیں۔