مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 21 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندستان اور عالمی تاریخ میں 21 اکتوبر کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔

حیدرآباد: ہندستان اور عالمی تاریخ میں 21 اکتوبر کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1296۔علاوالدین خلجی نے دہلی کی سلطنت سنبھالی اور خود کو “سلطان” قرار دیا۔

1555۔ انگلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلپ کو اسپین کے راجہ کے طورپر تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

1727۔ روس اور چین نے سرحدوں کو صحیح کرنے کیلئے معاہدے کئے۔

1871۔ امریکہ میں پہلا کاروباری آوٹ ڈور ایتھلیٹک کھیل (نیویارک) ہوا۔

1878 ۔ جرمنی کے چانسلر بسمارک نے سوشل ازم کا آخری اصول دیا۔

1918۔ مارگیت اوون نے ایک منٹ میں 170وی پی ایم کی ٹائپنگ اسپیڈ کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

1934۔ جے پرکاش نارائنن نے کانگریس سوشلسٹ پارٹی قائم کی۔

1943 ۔ سنگاپور میں آزاد ہند فوج کا قیام ہوا ۔

1945۔ فرانس میں خواتین کو پہلی بار ووٹ دینے کا حق ملا۔

1948۔ اقوام متحدہ نے جوہری ہتھیار تباہ کرنے کی روس کی تجویز کو مسترد کیا۔

1950۔ بیلجےئم میں موت کی سزا ختم ہوئی۔

1951۔ بھارتیہ جن سنگھ قائم ہوا۔

1970۔ ماسکو کے مشہور زرعی سائنس داں نورمن ای برلونگ کو بوبل امن انعام سے نوازا گیا۔

1971 ۔ سوویت یونین نے مشرقی قزاخستان میں اپنا کامیاب ایٹمی تجربہ کیا۔

2007۔ ہندستانی نژاد کے امریکی بابی جندل نے امریکہ کے لوسیانا صوبہ کے گورنر کے عہدہ پر جیت درج کی۔

2012۔ہندستانی فلم ساز و ہدایت کار یش چوپڑا کا انتقال ہوا۔

2013۔ کناڈا کی پارلیمنٹ نے ملالہ یوسف زئی کو کناڈا کی شہریت دی۔

2014۔ مشہور پیرالمپک رنر آسکر پسٹوریوس کو اپنی معشوقہ ریوا اسٹین کیپ کے قتل کے لئے پانچ برس قید کی سزا ہوئی۔