تاریخ کے جھروکوں سے۔ 22 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا
ہندستان اور عالمی تاریخ میں 22 اکتوبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

حیدرآباد: ہندستان اور عالمی تاریخ میں 22 اکتوبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1680۔ میواڑ کے رانا راج سنگھ کا انتقال ہوا۔
1796۔ پیشوا مادھو راؤ دوئم نے خودکشی کرلی۔
1867۔ نیشنل یونیورسٹی آف کولمبیا کی بنیاد رکھی گئی۔
1873۔ ویدوں کے ماہر سوامی رام تیرتھ کی پیدائش ہوئی۔
1875۔ ارجنٹینا میں پہلے ٹیلی گرافک کنکشن کا آغاز ہوا۔
1879۔ مجاہد آزادی واسودیو بلونت پھڑکے پر ملک سے بغاوت کا معاملہ درج ہوا۔
1883۔ نیوکار میں اوپیرا ہاؤس کا افتتاح ہوا۔
1913۔ میکسیکو کے ڈاوسن کوئلہ کان میں دھماکہ، 263 کان کن ہلاک ہوئے۔
1928۔ چین نے روس کے تمام ٹیچروں اور سول سروس کے افسران کو ملک سے نکال دیا۔
1951۔ فارموسا (تائیوان) میں زلزلہ۔ 100 افراد ہلاک ہوئے۔
1962۔ ہندستان کے سب سے بڑی ندی گھائی پروجیکٹ بھاکڑا ۔ ننگل کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
1963۔ امریکہ کے شکاگو میں 25 ہزار طلبہ نے قومی دن پر اسکولوں کا بائیکاٹ کیا۔
1964۔ فرانسیسی فلاسفر اور ادیب جیاں پال ساتر نے نوبل انعام ٹھکرایا۔
1975۔ ترکی کے سفارتکار کو ویانا میں گولی مارکر قتل کیا گیا۔
2003۔ ہندستان نے چاند مشن کے لئے خلائی جہاز چندریان ۔ 1 کو داغا۔
2007۔ چینی صدر ہو جن تاؤ نے مسلسل دوسری بار برسراقتدار چینی کمیونسٹ پارٹی کی کمان سنبھالی۔
2008۔ اسرو نے ہندوستان کاچاند کا پہلا مشن چندریان۔1 لانچ کیا۔ اس مشن سے چاند پر پانی کا پتہ چلا۔
2012۔ اٹلی میں آئے زبردست زلزلہ کی درست پیشن گوئی نہیں کرنے کے لئے سائنس دانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔
2014۔ مائیکل جیہاف بڈایو نے اوٹاوا میں کناڈا کی پارلیمنٹ پر حملہ کیا جس میں ایک فوجی کی موت اور تین دیگر زخمی ہوئے۔