حیدرآباد

مسلم ریزیڈنٹ ویلفیئر سوسائٹی آف سہابھاونہ ٹاؤن شپ، بانڈلہ گوڑہ ناگول کی جانب سے گزشتہ اتوار 8 مارچ کوایک پُروقار دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔

س موقع پر ہندو مسلم بھائی چارے اور باہمی اتحاد کی ایک خوبصورت مثال دیکھنے کو ملی، جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے مل کر افطار میں شرکت کی۔

حیدرآباد: مسلم ریزیڈنٹ ویلفیئر سوسائٹی آف سہابھاونہ ٹاؤن شپ، بانڈلہ گوڑہ ناگول کی جانب سے گزشتہ اتوار 8 مارچ کو ایک پُروقار دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

اس موقع پر ہندو مسلم بھائی چارے اور باہمی اتحاد کی ایک خوبصورت مثال دیکھنے کو ملی، جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے مل کر افطار میں شرکت کی۔

دعوتِ افطار کے انتظامات میں پیش پیش رہنے والے معزز ریزیڈنٹس میں جناب جانی پاشا، جناب سلیم بھائی، جناب افضل، جناب خواجہ، جناب قاسم، جناب نذیر بھائی، جناب سِبطین بھائی، جناب وسیم بھائی اور دیگر ریزیڈنٹس شامل تھے۔

اس تقریب میں بطور خاص مہمان چیرنجیوی گوڑ (سینئر کانگریس لیڈر)، پنالہ جئے پال ریڈی (اے ایم سی ڈائریکٹر)، محمد خواجہ میاں (سینئر کانگریس پارٹی لیڈر) اور ایس آئی ناگشیوا پرساد (ناگول پولیس اسٹیشن) نے شرکت کی۔

اس موقع پر حافظ و قاری مفتی محمد رضا نے بھائی چارے اور امن و امان کے لیے دعا کی، نمازِ مغرب کی امامت فرمائی اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کا اختتام محبت، اتحاد اور باہمی اخوت کے خوشگوار ماحول میں ہوا