تلنگانہ

ہولی تعطیلات کے بعد سپریم کورٹ میں حکومت تلنگانہ کی عرضی پر سماعت متوقع

حکومت تلنگانہ کی جانب سے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے خلاف سپریم کورٹ میں دائرکردہ عرضی پر آج سماعت عمل میں نہیں آئی۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے خلاف سپریم کورٹ میں دائرکردہ عرضی پر آج سماعت عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
عثمانیہ یونیورسٹی میں کانووکیشن، تمام تیاریاں مکمل
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ

امکان ہے کہ ہولی کی تعطیلات کے بعد عرضی پر سماعت کی جائے گی۔ گذشتہ روز حکومت تلنگانہ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ گورنر‘ اسمبلی میں منظورہ بلز کو منظور کئے بغیر انہیں زیر التواء رکھا ہے تاہم آج حکومت نے اس عرضی کو سماعت کے لئے نہیں رکھا۔

عہدیداروں کے مطابق اس عرضی پر سپریم کورٹ رجسٹری کی منظوری کے بعد ہی سماعت کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 4 مارچ سے سپریم کورٹ کو ہولی کی تعطیلات ہیں۔

ہولی کے تعطیلات کے بعد جب سپریم کورٹ کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگا تب اس عرضی پر سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ کو آج سے ایک ہفتہ کے لئے ہولی کی تعطیلات ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کا ماننا ہے کہ اسمبلی میں منظورہ بلز کو گورنر کی جانب سے منظور نہ کئے جانے پر دستور کی خلاف ورزی ہوئی ہے‘ اس لئے دستور کے آرٹیکل 32 کے تحت سپریم کورٹ سے مسئلہ کو رجوع کرنا ناگزیر ہوگیاتھا۔