جرائم و حادثات
دوسری شادی کے خواہشمندشوہر نے پہلی بیوی کے سرکے بال نکال دیئے،غیر انسانی سلوک کا ویڈیووائرل
دوسری شادی کے خواہشمند ایک شخص نے پہلی بیوی کے سرکے نکال کر ان بالوں کے گُچھے کو گاوں والوں کو دکھاتے ہوئے بیوی کی توہین کی کوشش کی۔

حیدرآباد: دوسری شادی کے خواہشمند ایک شخص نے پہلی بیوی کے سرکے نکال کر ان بالوں کے گُچھے کو گاوں والوں کو دکھاتے ہوئے بیوی کی توہین کی کوشش کی۔
یہ عجیب وغریب واقعہ آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں پیش آیا۔اس شخص کی شناخت ابھی رام کے طورپر کی گئی ہے جس کے اختلافات اپنی بیوی آشا کے ساتھ ہوگئے جس کے بعد اس نے بیوی کے ساتھ یہ غیرانسانی سلوک کیا۔
ابھی رام نے اپنی بیوی پر حملہ بھی کیا۔متاثرہ خاتون نے کہاکہ اس کی ساس اورسسر اس کے شوہر کی دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں اور ان کی ہی ایما پر اس کے شوہر نے اس کے سرکے تمام بال نکالتے ہوئے اس کی توہین کی۔
اس واقعہ پر اس کی بیوی زاروقطار رونے لگی۔شوہر اپنی بیوی کے سر کے بال نکال کر اپنے ساتھ لے گیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔