تلنگانہ
ٹرینڈنگ

پڑوسی کی بیٹی سے محبت کی شادی، لڑکی کے والدین نے گھر جانے کیلئے استعمال سڑک پر دیوار تعمیرکردی

رتناکر کے والدین ایراداپلی میں رہتے ہیں۔ ممتا کے ارکان خاندان نے اس سڑک پر سمنٹ کی اینٹوں کی دیوار تعمیر کی تاکہ رتناکر کے خاندان کو اس سڑک سے چلنے سے روکا جا سکے۔

حیدرآباد: پڑوسی سے بیٹی کی شادی پر ناراض لڑکی کے ارکان خاندان نے پڑوس کے گھر جانے کیلئے استعمال سڑک پر ایک دیوار تعمیر کردی تاکہ پڑوسی کے ارکان خاندان کو ان کے مکان سے گذرکر جانے سے روکاجاسکے۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
کمیونزم کبھی نہیں مرے گا رکن اسمبلی سامباشیوا راؤ
لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کا بل ساقط
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی

 یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے ایراداپلی گاوں سے تعلق رکھنے والی ممتا نے پڑوس کے رتناکر سے محبت کی شادی کی۔اس شادی پر ممتا کے والدین ناراض ہیں جس کی وجہ سے پڑوسی کے گھر جانے کے لیے استعمال راستے کے کنارے والی سڑک پر انہوں نے سمنٹ کے اینٹوں سے دیوار بنادی۔

گزشتہ سال 16 فروری کو ہوئی اس شادی کے بعد یہ جوڑا کیسواپٹنم میں کرائے پر ایک مکان میں مقیم ہے۔ رتناکر کے والدین ایراداپلی میں رہتے ہیں۔ ممتا کے ارکان خاندان نے اس سڑک پر سمنٹ کی اینٹوں کی دیوار تعمیر کی تاکہ رتناکر کے خاندان کو اس سڑک سے چلنے سے روکا جا سکے۔

 چار دن پہلے، ممتا نے کیسواپٹنم پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں شکایت کی اورکہا کہ اس کے ارکان خاندان اس کی ساس کے گھر جانے سے روک کر پریشان کررہے ہیں۔ اس نے پولیس سے انصاف کامطالبہ کیا۔

a3w
a3w