مشرق وسطیٰ

اردن میں ایک میزائل گرا

اردن کی فوج نے کہا ہے کہ لبنان سے فائر کیا گیا ایک میزائل کھلے علاقہ میں گرا جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ میزائل لبنان کے حزب اللہ گروپ نے اسرائیل کی طرف فائر کیا تھا۔

عمان(اے پی) اردن کی فوج نے کہا ہے کہ لبنان سے فائر کیا گیا ایک میزائل کھلے علاقہ میں گرا جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ میزائل لبنان کے حزب اللہ گروپ نے اسرائیل کی طرف فائر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں جو دیکھا اس پر چپ نہیں رہ سکتے، امریکی ڈاکٹرز کا اہم اقدام
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ
لندن اور انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا جنگ روکنے کیلئے مارچ

حزب اللہ نے جمعہ کے دن اسرائیل کے فضائی حملہ میں اپنے رہنما حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد راکٹ حملے تیز کردئے ہیں۔ اردن اور اسرائیل کی سرحدیں ملتی ہیں۔ ان دونوں نے 1992ء میں امن معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

مغرب نواز عرب ملک اردن میں اپریل میں ایران کی طرف سے اسرائیل پر فائر کئے گئے میزائلوں کو روک کر ناکارہ بنانے میں بھی مدد دی تھی۔

اردن فلسطینیوں کے تئیں اسرائیل کی پالیسیوں کا سخت ناقد رہا ہے۔ اس نے غزہ میں لڑائی بندی پر بار بار زور دیا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بیچ اپنے علاقہ کو میدانِ جنگ بننے نہیں دے گا۔

a3w
a3w